کتاب اور مصنف کے بارے میں
اس کتاب میں اللہ تعالی کی 99 صفات کے ظاہر اور باطنی معنٰی کو بیان کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ اللہ تعالی کے ناموں کو عربی خطاطی کے ساتھ خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے اس کتاب میں لکھی تمام تشریحات اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ہر مسلمان کو اللہ کی حکمت کے بارے میں اس کے مبارک ناموں کے ذریعے ان کے معنی کو جاننے کی ضرورت ہے کہ وه کس طرح ہماری زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس سے اللہ تعالی کی قدرت کاملہ اور صفات لامحدود عظمت کو جاننے میں مدد ملتی ہے آج کل بہت سارے مسلمان عقیدہ عبادت اور آداب کے لحاظ سے دین کے بنیادی اصولوں پر گرفت سے محروم ہیں۔ ثواب کا حصول دوسروں کو فائدہ پہنچانا اور اللہ تعالی کے احکامات کو اپنی زندگی میں لاگو کرنا ہی ایمان ہے صراط مستقیم کامیابی کا راستہ ہے۔ یہ جنت کا راستہ ہے اور یہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
مصنفہ کے بارے میں
ایک شوقین قاری سے لے کر اپنے الفاظ میں جان ڈالنے تک سيده ملعشق جيلانی اپنے قلم سے زندگی کی سچائیوں اور حقیقتوں کو بیان کرتی ہیں۔ وہ جذبات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ کا چناؤ سنبھل سنبھل کر کرتی ہیں ۔لوگوں کو ترغیب دینے اور بااختیار بنانے کے لیے وہ اپنے خیالات کے ساتھ ساتھ احساسات کو آسان ترین انداز میں قلم بند کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ الفاظ ذہن، دل اور سوچنے کے انداز کو بدل سکتے ہیں۔ الفاظ لازوال ہیں۔